کالج سے اغوا کی جانے والی طالبہ بازیاب، والدہ نے وزیراعظم کو فرشتہ قرار دے دیا

4  دسمبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن)دو سال سے لاپتہ طالبہ کو سٹیزن پورٹل کی مدد سے بازیاب کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل کالج سے اغواء ہونے والی طالبہ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کیے گئے سٹیزن پورٹل کی مدد سے بازیاب کروا لیا گیا۔ طالبہ کی بازیابی پر

اس کی والدہ نے وزیر اعظم عمران خان کو فرشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچی کا بازیاب ہونا ہمارے لیے معجزہ ہے اور عمران خان ہمارے لیے فرشتہ ثابت ہوئے، جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔طالبہ کے اغواء کے بعد اس کے گھر والے پولیس اور عدالت کے چکر لگاتے رہے، والدہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی سٹیزن پورٹل پر شکایت درج ہوئی وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور ہمارے بیٹی ہمیں واپس مل گئی۔ سٹیزن پورٹل پر اپنی بیٹی کے اغوا کی شکایت درج کروانے والی خاتون نے بتایا کہ ہم نے تھانے میں شکایت درج کرائی لیکن پولیس اہلکاروں نے بیٹی کی بازیابی کیلئے ہم سے رشوت مانگی، ہم نے بچی کی خاطر پولیس کو 20 ہزار روپے دئیے لیکن پھر بھی پولیس نے بچی کو بازیاب نہیں کرایا۔خاتون نے بتایا ہم نے ہم چیف جسٹس صاحب کے پاس بھی گئے جس پر انہوں نے پولیس کو بیٹی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تاہم پولیس نے چیف جسٹس کا حکم بھی ماننے سے انکار کردیا۔ پولیس نے ہمیں کہا کہ اپنی بچی کو بھول جاو اور اگر واپس انی ہوئی تو دو دو سال بعد بھی بچیاں واپس آجاتی ہیں لیکن ہم نے جیسے ہی سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کی وزیراعظم نے ہماری شکایت پر نوٹس لیا اور بچی کو واپس ہم سے ملادیا۔عمران خان ہمارے لیے کسی فرشتے سے کم نہیں ہے، بچی کی بازیابی ہمارے لیے کسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…