منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

وہ عظیم شہید جن کیلئے قائداعظم محمد علی جناح ؒنے مقدمہ لڑا تھا ،اور علامہ اقبال ؒنےان کیلئے یہ الفاظ کہے تھے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف راستہ منتخب کر یا میں اسے کیسے روک سکتا ہوں ؟ کیا آپ جانتے ہیں وہ عظیم شہید کون ہے جس کیلئے آج بھی پاکستانیوں کا دل دھڑکتا ہے ؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(آن لائن) حرمت رسول ؐ پر جان قربان کرنے والے عاشق رسولؐ غازی علم دین شہید کا 112یوم پیدائش 4دسمبرجمعۃ المبارک کو منایاگیااس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں منعقدہ مختلف تقریبات میں غازی علم دین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔غازی علم دین شہید 4دسمبر 1908ء کولاہور کے علاقہ کوچہ چابک سواراں میں پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام طالع مند تھا جو کہ

ایک ترکھان تھے اور فرنیچر بنانے کا کام کرتے تھے۔ غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…