اسلام آباد (این این آئی) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ قاسم گیلانی پر تشدد عمران اور بزدار پر قرض رہے گا ۔ اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان خود آعلی افسران کو مخالفین کے خلاف اکساتے ہیں، نیازی صاحب تشدد کا
خمیازہ بگھتنے کیلئے خود کو تیار رکھیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جیالے ہیں مقابلہ کرینگے نیازی کی طرح چھپ کر نہیں بیٹھیں گے، پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ، جلسے سے روکا گیا تو ملتان جلسہ گاہ بنے گا ۔