گلگت بلتستان کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں میں جوڑ پڑ گیا‎

29  ‬‮نومبر‬‮  2020

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)گلگت بلتستان کے اگلے وزیراعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر مدمقابل آگئیں ، انتخاب کل پیر کو ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے بیرسٹر خالد خورشید جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امجد ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ کا امیدوار چنا گیا ہے ۔

ریٹرنگ آفیسر کے مطابق وزیراعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی ساڑھے 11 بجے جمع کی جائیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر 12بجے تک مکمل ہوگی،پولنگ 4بجے کی جائے گی جبکہ نو منتخب وزیراعلی کا اعلان سپیکر اسمبلی سید امجد زیدی کریں گے ۔ دوسری طرف خالد خورشید گلگت بلتستان کے وزیر اعلی نامزد،گریس،شونٹھر ویلی نیلم میں خالد خورشید کے عزیر و اقارب کا جشن، خالد خوشید مچک قبیلے کے فرزند ہیں،خالد خورشید قریبی عزیز واقارب اور کزن پھولاوائی نیلم ویلی میں مقیم ہیں۔خالد خورشید کا وزیر اعلی گلگت بلتستان کا وزیر اعلی نامز د ہونا ہمارے قبیلے کے لیے فخر کی بات ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں میں اب پہلے سے زیادہ قربت ہو گی،وادی نیلم شونٹھر سے رٹو ضلع استور تک 12کلو میٹر مجوزہ ٹنل اب تعمیر ہو گا،خالد خورشید کا وزیر اعلی گلگت بلتستان بننا نیلم ویلی میں بھی تعمیر و ترقی کا انقلاب لائے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپر نیلم ویلی سے آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی اور خالد خورشید خان کے قریبی عزیز خرم جمال شاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خالد خورشید خان کا وزیر اعلی گلگت بلتستان ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے،اب اپر نیلم ویلی میں بھی تعمیر و ترقی کا انقلاب بر پا ہو گا،خالد خورشید خان کا ہمارے قبیلے کا فخر ہیں،ان کی کامیابی میں مچک قبیلے کا کلیدی کردار ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…