پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ڈنڈے کی بات کر نے والے مولانا فضل الرحمن اپنے نام کیساتھ مولانا نہ لگائیں،اگر یہ جلسے کی کال یہاں دیتے تو ان کو جوتے پڑتے،پی ڈی ایم کے سربراہ کو کھری کھری سنا دی گئیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے، ڈنڈا کی بات کر نے والے مولانا فضل الرحمن اپنے نام کیساتھ مولانا نہ لگائیں،عام حالات ہوتے تو ہمارا جلسے روکنے ناجائز ہوتا ہے، عوام کا تحفظ حکومت کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے،اگر یہ جلسے کی کال لندن میں دیتے تو ان کو جوتے پڑتے۔ نجی ٹی وی سے

با ت چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اب وہ ڈنڈا استعمال کر ینگے وہ اپنے نام کے ساتھ مولانا لگاناچھوڑ دیں، یہ شخص مذہب کے پیچھے چھپا ہوا ہے، مذہب امن اور آشتی کا درس دیتا ہے،یہ ریاست کے خلاف ڈنڈا استعمال کر نے کی بات کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی مذہبی رہنما جواسلام کا ٹھیکیدار سمجھتا ہے اسے نہیں چاہیے کہ وہ اس طرح کی باتیں کرے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عام حالات ہوتے تو ہمارا جلسے روکنے ناجائز ہوتا،ہمیں عوام کو کورونا وائر س سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت حکومتوں میں جلسے جلوس ہوتے رہتے ہیں مگرموجودہ حالات میں حکومت کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے، یہ اسلام آباد ہائی کور ٹ کے حکم کی بھی نفی کررہے ہیں، حکومت نے اپنا کام کر نا ہے اور حکومت قانون کی حکمرانی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو چوروں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم غریب عوام کے جان ومال کی حفاظت کررہے ہیں، ہمیں آنسو گیس چلانے کا کوئی شوق نہیں ہے مگر قانون بھی خاموش تماشائی کا کر دار نہیں ادا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ جلسے کی کال لندن میں دیتے تو ان کو جوتے پڑتے، وہاں کے عوام قانون کا احترام کرتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپوزیشن کی جماعت ہے، ان حالات میں جلسہ کوئی بھی کرے وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اراکین ذہنی طورپر مفلوج ہو چکے ہیں، یہ اپنی کرپشن اور ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں،ملتان میں چور کوتوال کو ڈانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت دوبارہ اٹھ رہی ہے،وزیر اعظم کی کامیاب پالیسی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…