پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شرح نمو میں بہتری اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر مضبوط معاشی پالیسیو ں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ، دنیا کا اعتماد بڑھ گیا ‎‎

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہتری معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ،پاکستان کنزیومر کنفیڈنس انڈیکس میں 12فیصد اضافہ اور رواں سال کی آخری سہ ماہی میں مالیاتی ڈسپلن میں واضح بہتری رونما ہوئی ہے جو ملکی معیشت کے لئے انتہائی حوصلہ افز اہے۔پارٹی کارکنوں کے وفود سے

گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سال2020میں فارن ایکسچینج ریزور 7ارب ڈالر بڑھے ہیں جبکہ موجودہ مالی سال میں گروتھ ریٹ 1.5سے2.5فیصد ہونا خو ش آئند امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر صنعتوں کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی و گیس فراہم کی جا رہی ہے جس سے نہ صرف معیشت کا پہیہ تیز ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔سینئروزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی صاف اور شفاف پالیسیوں کے باعث شرح نمو میں بہتری آئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لُک رپورٹ حقائق کی آئینہ دا ر ہے جو ساری قوم کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم نے بھی پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو سراہا ہے اور دنیا بھر سے موجودہ حکومتی پالیسیوں پر اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ دے کر قومی ادارے تباہ کیے جبکہ موجودہ حکومت ان کی نئے سرے سے تعمیر نو کر رہی ہے۔اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے مختلف مسائل پیش کیے ۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے بعض درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے پارٹی ورکرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مقامی مسائل کی نشاندہی کریں ،پارٹی کارکنوں نے مختلف علاقوں میں ہونے والے معیاری ترقیاتی کاموں پر شکریہ بھی اداکیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…