ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گندم سکینڈل تحقیقات میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے،اہم شخصیات رقم بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث نکلیں

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے، گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔تفصیلات کے مطابق گندم اسکینڈل تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے، اہم شواہد کے بعد نیب نے الگ سے تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات ینٹی منی لانڈنگ ایکٹ 2010کے تحت کی جارہی ہیں، گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں۔سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ کونوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کیاگیاتھا تاہم سیکرٹری فوڈنے کورونا وائرس کے باعث پیش ہونے سے معذرت کی۔نیب کو شہیدبینظیرآبادمیں کروڑوں کی گندم غائب ہونے کے شواہد ملے، سکرنڈ فلورکا نیب حکام نے مجسٹریٹ کے ہمراہ معائنہ،اسٹاک اور کوٹہ چیک کیا، محکمہ فوڈنے ایک فلور مل کوادائیگی کے طریقے میں بھی غیرقانونی رعایت دی۔نیب نے باندھی اوردوڑ مل کی خراب ظاہرگندم سے متعلق رپورٹ تیارکرلی ہے، جس میں محکمہ فوڈکے افسران گندم خراب کرنے کی سہولت کاری کے مرتکب قراردیا ہے۔خیال رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے گندم،چینی کی مبینہ اسمگلنگ اور سبسڈی کی بھی جامع تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔اس سے قبل آٹا چینی اسکینڈل پر نیب نے کارروائی کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ آٹا چینی بحران پرائم میگا اسکینڈل ہے، اربوں روپے کی اس ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…