اسلام آباد کی اسٹریٹ لائٹس کا ماہانہ 10 کروڑ روپے کا بل، وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا‎‎

  جمعرات‬‮ 26 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  21:43

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں اسٹریٹ لائٹس کے بلوں کی ادائیگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کے گھپلے کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریباً 40 ہزار اسٹریٹ لائٹسلگی ہیں جن میں سے فقط 5 سے 10 فیصد اسٹریٹ لائٹس ہی رات کے اوقات میں روشن ہوتی تھیں، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے اسٹریٹ لائٹس کی مد میں ہر ماہ تقریباً 10 کروڑ روپے کا بل جمع کرانیکا دعویٰ کیا جاتا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں معاملے کا نوٹس لیکر

انکوائری کروائی تو پتہ چلا کہ شہر کی بیشتر اسٹریٹ لائٹس کے میٹر ہی نہیں لگے ہوئے، وزیراعظم نے فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس فعال کرنیکا حکم دیا، جس کے بعد اب 35 فیصد اسٹریٹ لائٹس کام کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے باقی رہ جانے والی اسٹریٹ لائٹس 2 ماہ میں فعال کرنیکا حکم دیدیا، اسٹریٹ لائٹس کی مد میں 10کروڑ روپے ماہانہ بل جمع کرانے کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ایک غلط گیند

آپ اگر موجودہ سیاسی حالات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو دو شخصیات اور مضبوط ترین ادارے کا تجزیہ کرنا ہو گا‘ پہلی شخصیت عمران خان ہیں‘ عمران خان کے تین پہلو ہیں‘ یہ فاسٹ بائولر ہیں‘ عمران خان نے 20سال صرف بائولنگ کرائی اور بائولنگ بھی تیز ترین چناں چہ یہ فاسٹ بائولنگ ان کی شخصیت کا ....مزید پڑھئے‎