اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں عام طور پر شادی کے موقع پر لڑکی والے دولہا کو کوئی قیمتی تحفہ دے کر اپنے دل میں داماد کیلئے چاہت کا اظہار کرتے ہیں، یہ تحفہ عام طور پر کوئی قیمتی گھڑی، سونے کی انگوٹھی، موٹرسائیکل، کاریا کسی گھر کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے
مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں روایات کو توڑ کر نیا تحفہ پیش کر دیا گیا جس نے روایتی تحائف کے رواج کو پیچھے چھوڑ دیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں لڑکی کی ماں یعنی لڑکے کی ساس اپنے داماد کو خود کار اسلحہ یعنی کلاشنکوف کا تحفہ پیش کرتی ہیں۔ یہ تحفہ اتنا عجیب تھا کہ اس کو دیئے جانے پر حاضرین محفل ششدر رہ گئے اور اتنا نایاب کہ اس تحفے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، یہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سید اختیار نامی صارف نے شیئر کی جس پر لکھا کہ ایسی ساسیں ہونی چاہئیں، ہمارے جذبات پر بھی غور کیا جائے۔ایک صارف نے اس ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کیا اور لکھا کہ ایسی ساسیں ہوتی ہیں جو داماد کو مستقبل کے لیے تیار کرتی ہیں۔ ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر متنبہ کردیا۔
ایسی ساسیں ہونی چاہیے۔۔۔۔ ہمارے جذبات پر بھی غور کیا جاۓ۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/huSMjH9UGH
— Syed Ikhteyaar (@HussainIkhteyar) November 25, 2020