منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب یونیورسٹی نے تمام امتحانات ملتوی کردیئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اینڈ سائنس پارٹ ون اور ٹو،بی اے بی ایس پارٹ ون اور پارٹ ٹو،ایم اے ایم ایس کے امتحانات ملتوی کردیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے کرونا وبا کے تناظر میں حکومتی

فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام امتحانات ملتوی کردیئے۔ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اینڈ سائنس پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔بی اے بی ایس پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے۔ایم اے ایم ایس کے امتحانات جو 26 نومبر سے شروع ہونے جارہے تھے ملتوی کردیے گئے ۔ امتحانات کو تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔دریں اثنا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی بی اے/ اے ڈی ای/اے ڈی سی/پی جی ڈی/بی ایس/بی ایڈ/ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز کے ملک بھرمیں جاری امتحانات 26۔نومبر سے تا حکم ثانی معطل کردئیے ہیں یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں26۔نومبر سے 10۔جنوری تک تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد یونیورسٹی کے مین کیمپس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی زیر صدارت منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا فیصلے کے بعد شعبہ امتحانات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے

مطابق24 اور 25۔نومبر کو پرچے شیڈول کے مطابق ہونگے اور مشرق و سطی کے ممالک میں مقیم طلبہ کے آن لائن امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔ملتوی ہونے والے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کیا جائے گا۔ طلبہ کو نظرثانی شدہ رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک بھی ارسال کی جائیں گی اور ہر طالب علم کو یونیورسٹی ریکارڈ میں موجود ان کے موبائیل نمبر پر ایس ایم ایس پر اطلاع بھی دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…