پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

دادی جان کی میت گھر پڑی ہے اور آپ جھوٹ بولنا شروع ہو گئی ہیں، مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کو جنت میں جگہ دے اور آپکو ہدائیت دے،دادی جان کی میت گھر پڑی ہے اور آپ جھوٹ بولنا شروع ہو گئی ہیں۔

4 گھنٹے سٹیج سے آپکے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے جلسہ براہ راست برا ڈکاسٹ ہوا انٹرنیٹ کے زریعے آپ فرما رہی ہیں آپکے پاس سروس نہیں،کیا کبھی کوئی موقع ہو گا جب آپ جھوٹ نہ بولیں؟۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو جوب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، اس موقع پر، اس چیز پر،کسی کی وفات پر سیاست ہرگز نہیں کرنی چاہئے۔اپنے ٹوئٹ میں فیصل جاوید نے کہا کہ پوری حکومت نے بشمول وزیراعظم کے اظہار افسوس اور دعائیہ پیغامات فوراً پہنچائے۔ اللہ صبر جمیل عطا فرمائے – خدارا آپ اس چیز پر سیاست نہ کریں۔ قبل ازیں مریم نوازنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھاکہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…