لاہور(آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنیکا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔دونوں کو پنجاب پرزن رولز کی شق 545بی کے تحت رہا کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی طرف سے ہوم سیکرٹری کو درخواست جمع کرا ئی جارہی ہے
۔شہباز شریف کے وکیل جیل میں درخواست پر ان کے دستخط کرائیں گے۔حمزہ شہباز کی طرف سے بھی علیحدہ درخواست دی جائیگی۔پرزن رولز کے تحت قریبی عزیز کی وفات پر پیرول دیا جا سکتاہے۔عام طور پر پیرول کی مدت 12گھنٹے ہوتی ہے۔صوبائی حکومت کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کو بھی پیرول پر رپائی کا اختیار حاصل ہے۔یادرہے بیگم کلثوم کی وفات پر نواز شریف کو قل خوانی تک پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔بیگم کلثوم کی وفات پر نواز شریف کو قل خوانی تک پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو والدہ کے انتقال پر 3دن کیلئے پیرول پر رہاکیا گیا تھا۔ سابق صدر آ صف زرداری کو والدہ کے انتقال پر 2002 میں پیرول پررہا کیا گیا تھا۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق شہباز شریف کی درخواست ملتے ہی پیرول کی منظوری دیدی جائیگی۔