اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ،20کلو تھیلے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں فائن آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہر میں فائن آٹے کے20کلو تھیلے کی قیمت 1300روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ کوئٹہ میں فائن آٹیکے20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40روپے کامزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں فائن آٹے کے20کلو تھیلے کی قیمت 1300روپے کی رکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے کوئٹہ

میں رواں ماہ کے دوران فائن آٹے کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہواہے رواں ماہ کے اوائل میں آٹے کے20کلو کاتھیلا 1240روپے میں فروخت کیاجارہاتھا دوسری جانب بلوچستان میں فائن آٹے کے20کلو تھیلے کی قیمت 950روپے مقرر کی گئی ہے تاہم آٹے کی قیمت کے حوالے سے سرکاری نرخنامہ یکسر نظرانداز کیا جا رہا ہے اور حکومت اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ کوئٹہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 180سے بڑھ کر 200روپے تک پہنچ گئی ہے اسی طرح شہر میں مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت کی بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ مارکیٹ ذرئع کے مطابق کوئٹہ میں رواں موسم سرما کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں پھر اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی قیمت میں ایک ساتھ 20روپیکامزید اضافہ ہوا ہے، فی درجن قیمت 200روپے تک پہنچ گئی ہے اسی طرح مرغی، بکرے، گائے کے گوشت کی فروخت میں سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کیا جارہا ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 360روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے، بکر ے کا گوشت 1100سے1200روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت 600سے650روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہاہے سرکاری طور پر بکرے کاگوشت 850روپے اور گائے کا گوشت 480روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…