جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں مصطفی کمال پر فرد جرم عائد    ملزمان کا صحت جرم سے انکار

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی( آن لا ئن ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفی کمال پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔احتساب عدالت کراچی میں کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کما ل ،افتخار قائمخانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مصطفی کمال، نذیر زرداری، افتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے ملزموں کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کر دی۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں اور ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔مصطفیٰ کمال و دیگر پرساحل سمندر پر 5 ہزار 500 مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے، مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیر قانونی اجازت دی۔عدالت پہنچنے پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم بلدیاتی انتخابات پر یو ٹرن نہ لیں جبکہ ملک میں اس وقت نام نہاد جمہوری رہنماؤں کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا لیکن کونسلرز سے متعلق کچھ نہیں کہتے۔ ملک میں مسائل بڑھ رہے ہیں اور حکومت ایپ پر ایپ بنارہی ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور مقامی حکومت سے پولیس نظام بہتر ہوسکتا ہے جبکہ انتخابی اصلاحات کااعلان خوش آئند ہے لیکن اس پر عمل بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وفاق پر تنقید زیب نہیں دیتی اس نے خود سندھ کا کیا حال کیا ہے 12 سال سندھ میں حکومت کے بعد بھی حالات جوں کے توں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…