احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم

19  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روکتے ہوئے ملزمان کو بلٹ پروف گاڑیوں میں عدالت میںپیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بکتر بند گاڑی میں عدالت پیشی کے خلاف درخواستوں پرسماعت کی ۔درخواست گزاروں نے موقف اپنایا تھا کہ وہ کمر درد میں مبتلا ہیں اس کے باوجود سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،انہیں زبردستی بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے ۔ دوران سماعت ایڈیشنل ہوم سیکرٹری اور ایس پی سکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی جس میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف کی جان کو خطرے کے باعث بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے ۔فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں 26 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…