بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تحفظ بنیاد اسلام بل کو فوری طور پر وزیراعلیٰ ہائوس سے نکال کر گورنر کے پاس منظوری کیلئے بھیجا جائے، چوہدری پرویز الٰہی کا مطالبہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے ہفتہ شانِ رحمتہ للعالمینﷺ منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کو فوری طور پر وزیراعلیٰ ہائوس سے نکال کر گورنر کے پاس منظوری کیلئے بھیجا جائے کیونکہ خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیلئے اس بل میں سزا بھی مقرر ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر مختلف

مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقات کے موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دین کی خدمت اور شانِ رسولﷺ منانے کا اصل کام قانون کو پاس کرنے میں ہے، تحفظ بنیاد اسلام بل کے حق میں لاکھوں لوگوں نے جلوس بھی نکالے۔ انہوں نے کہا کہ پچاس کروڑ مالیت کے سیرت سکالرشپ دینے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے سیرت قرآن اکیڈمی سے جوکام شروع کیے تھے اس کو مکمل کیا جاتا، سیرت اکیڈمی میں ایم فل اور سیرت رسولﷺ کی ریسرچ کلاسیں ہونی تھیں، ریسرچ سے پتہ چلنا تھا کہ خلفائے راشدین کا حکومت کرنے کا طریقہ کار کیا ہے اور اس سے آج کے حکمران کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، یہ سکالرشپ ایسے طلبہ کو دی جانی چاہئے، طلبہ کوئی اور مضمون پڑھیں گے تو ایسی سکالرشپ کا کیا فائدہ۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیرت قرآن اکیڈمی کو بنانے کا اصل مقصد خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی شان اقدس، اسوہ حسنہ اور سیرت النبیﷺ کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت قرآن اکیڈمی کو شہبازشریف نے دس سال تک تالے لگائے رکھے جبکہ اڑھائی سال موجودہ حکومت کو ہوگئے لیکن ابھی تک سیرت اکیڈمی میں کوئی کام نہ ہو سکا، سیرت اکیڈمی کا جامعہ الازہر اور اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ سے الحاق ہونے جا رہا تھا وہ بھی نہیں ہوا، موجودہ حکومت نے ان ڈھائی سالوں میں سیرت اکیڈمی میں کون سا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ پورا گزر گیا اور یہ اب ہفتہ شان مصطفیﷺ منا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…