جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ نے کسی کو کیا چھوڑنا آپ کو کوئی نہیں چھوڑے گا ،ملک پر مسلط وزیراعظم دماغی توازن کھو چکا ہے، راناثناء اللہ کا دعویٰ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نیب چیئرمین سے مطالبے پورے نہ ہونے پر اینٹی کرپشن کو آگے لایا گیا ہے ، عمران خان آپ بھول ہے ہیں، آپ کی کرسی بہت کمزور ہے ،آپ نے کسی کو کیا چھوڑنا آپ کو کوئی نہیں چھوڑے گا ،لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کا ہم سامنا کرینگے لیکن ہم پھر بھی میدان میں نظر آئیں گے ،اس

ملک پر مسلط وزیراعظم اپنا دماغی توازن کھو چکا ہے وہ رات کو خواب میں بھی یہی بڑبڑاتا ہے کہ میں کسی کو چھوڑوں گا نہیں وہ جھوٹے مقدمات بنانے اور جیل میں سیاسی مخالفین کو اذیتیں دینے سے بھی باز نہیں آ رہا ،سی سی پی او کو باور کروایا ہے کہ آپ کی وفاداری ریاست پاکستان کے ساتھ ہونی چاہیے ،اگر سی سی پی او آئین و قانون کے مطابق نہ چلے تو ان کے دفتر کا گھیرائواور دھرنا بھی دیا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنمائوں کے وفد کے ہمراہ سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شہباز شریف کو کمر کی شدید تکلیف کے باوجود بکتر بند گاڑی میں لاہور کی سڑکوں پر گھمانا بدترین سیاسی انتقام ہے ،عمران خان کی خواہش اپنی جگہ لیکن جیل سے عدالت اور واپس جیل لانا سی سی پی او کی ذمہ داری ہے ،ہم نے سی سی پی او کو وارننگ دی ہے کہ یہ بات اب مزید برداشت نہیں ہو گی ،قبل از مسیح زمانے میں مخالفین کو اذیتیں پہنچانا عام تھا لیکن آج ایسا نہیں ہو سکتا ،اس سے لیگی ووٹروں میں تشویش ہے ،افسران اپنے رویوں کو تبدیل کریں اور کسی حکمران کے اندھے انتقام کا ساتھ نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 22 نومبر کو پشاور اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کرنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے ،کھلی فضا ء میں کورونا کا زیادہ خطرہ نہیں ہوتا ،ہم اپنے جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں

گے ،سی سی پی او کو کہا ہے کہ اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہیں اور شہباز شریف کو ایذا رسانی کا حصہ نہ بنیں ،اگر سی سی پی او نے ہماری بات نہ مانی تو ان کے دفتر کا گھیرائوبھی ہو سکتا ہے اور وہاں دھرنا بھی دیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمین سے مطالبے پورے نہ ہونے پر اینٹی کرپشن کو آگے لایا گیا ہے ،ہمارے ساتھیوں پر بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں ،سرکاری

افسران ریاست کے افسر بنیں شہزاد اکبر کے پٹھے نہ بنیں ،ہم غیر قانونی اقدامات کو لازمی روکیں گے ،اس کے پیچھے محکمہ زراعت ہو یا ماحولیات ہو، اس کے پیچھے ہمیں وزیر اعظم کا انتقامی ذہن نظر آتا ہے ،عمران خان آپ کی بھول ہے، آپ کی کرسی بہت کمزور ہے آپ نے کسی کو کیا چھوڑنا، آپ کو کوئی نہیں چھوڑے گا ،لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کا ہم سامنا کرینگے لیکن ہم پھر بھی میدان میں نظر آئیں گے آپ کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…