امریکا نے پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی

18  ‬‮نومبر‬‮  2020

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے کورونا وباء کے خلاف تیار کرنے والی ویکسین کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو خط لکھا تھا کہ جس میں انہوں نے کورونا کی

ویکسین کی فراہمی کیلئے دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم امریکی حکام کی جانب سے جوابی خط میں کہاگیا ہے کہ اس وقت کورونا وباء سے سب سے زیادہ امریکہ متاثر ہے اور یہاں پر ویکسین کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ، حکام نے مزید لکھا کہ فی الحال ہم اپنی ضرورت کو پورا کریں گے اس لئے ویکسین پاکستان کو فراہم کرنے کیلئے معذرت خواہاں ہیں ۔زرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی کمپنی کے جوابی خط ردعمل سے آگاہ کر دیا ہے ۔ دفتر خارجہ نے بھی وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی مشن کی جانب سے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…