پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

اپوزیشن نے پہلے راؤنڈ میں وزیراعظم اور ریاستی اداروں کو شکست دیدی، معروف صحافی کامران خان کا حیران کن تجزیہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور ریاستی ادارے مانیں یا نہ مانیں، اپوزیشن اور ریاست کے درمیان جاری مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں انہیں شکست ہوئی ہے۔یہ بات معروف صحافی کامران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی، معروف صحافی نے کہا کہ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشمکش جاری ہے جس میں ایک جانب نواز شریف، آصف علی زرداری اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ہیں تو دوسری جانب عمران خان اور عسکری قیادت ہے،معروف صحافی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں گزشتہ روز اس مقابلے کا پہلا راؤنڈ ختم ہوا اور پہلے راؤنڈ میں نواز زرداری اتحاد کو بے مثال سیاسی مہارت کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس سے معصوم اور ان کے خلاف ایف آئی آر کو فراڈ قرار دلا دیا، انہوں نے کہا کہ اس کے چند گھنٹوں بعد ہی افواج پاکستان کی طرف سے غیر معمولی اعترافی بیان جاری ہوا جس انکشاف کیا گیا کہ فوج کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ سندھ رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران انتہائی غیر مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں۔معروف صحافی نے کہا کہ اس پیش رفت کے بعد پی ڈی ایم کے کیمپ میں شادیانے بجنے لگے، انہوں نے کہا کہ اس فتح کے پیچھے پیپلزپارٹی کی کمال حکمت عملی تھی اور اس پرعمل کرانے والی جماعت ن لیگ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…