جہانگیر ترین کس ڈیل کے تحت  واپس آئے ہیں ؟ حیران کن انکشاف 

10  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ن لیگ کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ڈیل اور پراجیکٹ کے تحت پاکستان واپس آئے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ایم این ایز اور ایم پی ایز کے جوڑ توڑ کا مقصد لیے پاکستان واپس آئے ہیں ،

لیکن اب نواز شریف کی جدوجہد جوڑ توڑ کے معاملے سے آگے نکل چکی ہے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کر گرفتار کیا ہوا ہے،شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی تو جان بوجھ کے عمران خان کے حکم پر ان کی صحت خراب کی جا رہی ہے،شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈعمران صاحب شہباز شریف شریف کو بند کر کے آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک اور عوام کو روزگار نہیں ملا،گیس بجلی سستی نہیں ہو گئی،ادوئیات سستی نہیں ہوئیں۔عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام فارن فنڈنگ اکاؤنٹس نہیں بھولے،شہباز شریف کو جیل میں ڈاکٹر کی رسائی نہ دے کر عوام آٹا چینی چور جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو دیا این آر او نہیں بھولے،شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لا کر عوام کو ووٹ، آٹا، چینی، گیس بجلی چوری نہیں بھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر لیں عوام پھر بھی بی آر ٹی پشاور میٹرو کے 126 ارب کے کھڈے نہیں بھولیں گے،ہیلی کاپٹر، مالم جبا، بلین ٹری سنامی میں آپ کا ڈاکہ نہیں بھولیں گے،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں قانون کے خلاف اذیت دے لیں عوام آپ کی نالائقی، نااہلی اور چوری نہیں بھولیں گے،عمران صاحب احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، عوام سب جانتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…