جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سردیاں شروع ہوتے ہی انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ایک دیسی اور فارمی انڈہ کتنے میں ملنے لگا؟عوام کی چیخیں نکل گئیں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )موسم سرما شروع ہوتے ہی انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں انڈوں قیمت170 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔ دیسی انڈے کراچی میں250 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔جنرل سیکریٹری سندھ ایگ ڈیلرز ایسوسی ایشن

منصور احمد نے کہا ہے کہ انڈا غریب آدمی کی غذا تھی اور اس سے بہت کم قیمت میں کھانا تیار ہوتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکسز بالخصوص کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکسز میں اضافے سے انڈے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔منصور احمد نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے تمام ٹیکسز کا اثر انڈوں کی قیمت پر بھی پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں انڈے کے40 فیصد پروڈیوسرز نے اپنی پیداوار بند کردی ہے۔جنرل سیکریٹری سندھ ایگ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں انڈے کی پیداوار بہت کم رہ گئی ہے اور سردیوں کی وجہ سے طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈے کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے کے سبب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں انڈوں کے ہر دوسرے، تیسرے پروڈکشن ہاس پر تالے لگ گئے ہیں۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران انڈے کی قیمت میں50 روپے اضافہ ہوا ہے۔ انڈے کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے متعلق پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر مشتاق اعوان کا کہنا ہے کہ فیڈ مہنگی ہونے اور کورونا کے سبب بریڈنگ صحیح نہ ہونے سے انڈے مہنگے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…