بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جو عمران خان کا حقیقی چہرہ دکھائے اس شخص اور چینل کیساتھ کیا  سلوک کیا جاتا ہے ؟ شرجیل میمن حکومت پر برس پڑے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جو عمران خان کا حقیقی چہرہ دکھائے اس شخص اور چینل پر پابندی لگا دی جاتی ہے، وفاقی حکومت جس طرز پر چل رہی ہے اسے ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو کسی تحریک کی ضرورت نہیں بلکہ یہ حکومت خود اپنی دشمن ہے، وفاقی حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں آٹا ،

چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں جس طرح بڑھ رہی ہیں عوام میں بے چینی اور غصہ بڑھ رہا ہے۔وہ گورنمنٹ ہسپتال پریٹ آباد حیدرآباد میں 3نومبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی کمی بھی وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جبکہ جو غیر معیاری گندم درآمد کی گئی ہے وہ کھانے کے استعمال کی نہیں بلکہ فیڈ بنانے میں استعمال لانے والی گندم ہے جبکہ اب تک بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر بھی قابو نہیں پایا گیا، سندھ میں اس وقت 16سے 18گھنٹے کی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے ، انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر شخص ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور ہر ذی شعور شخص یہ چاہتا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت جلد از جلد گھر جائیں اور حکومت میں ایسے لوگ آئیں جنہیں عوامی مسائل کا ادراک ہو، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے عوامی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے یہ کوششیں کی ہیں کہ سندھ بھر میں بچت بازار لگائے جائیں تاکہ عوام کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، ڈیزل ، کھاد اور یوریا کی بوریاں مہنگی کر دی گئی ہیں جس کے بعد یقینا اس کا اثر ریٹیل قیمتوں پر پڑنا تھا ، پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے جبکہ ایمنسٹی اسکیمز بلڈرز اور دیگر کو فراہم کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت

صرف اپوزیشن کو دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے جس کے لئے وہ روز چار چار پریس کانفرنس کر رہے ہیں انہوں نے سوائے اپوزیشن کو برا بھلا اور غدار کہنے کے کچھ نہیں کیا، اگر ان لوگوں میں اخلاقی جرات ہوتی تو یہ بی آر ٹی کے اسٹے کے پیچھے نہیں چھپتے، انہوں نے بی آر ٹی پر 7ارب روپے کے کک بیکس لیے ہوئے ہیں اگر اسٹے آرڈر ختم ہوتا ہے تو آدھی سے زائد وفاقی کابینہ اور پوری کے پی کے

حکومت جیلوں میں ہوگی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کو اپنا حصہ نہیں سمجھتی کیونکہ حالیہ برساتوں اور مشکل کے وقت یہ سندھ کے کبھی کام نہیں آئے اور کسی قسم کی کوئی امداد بھی نہیں دی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو یہاں سے ووٹ نہیں ملے جس کے باعث انہوں نے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا بھی گوارا نہیں کیا، یہ لوگ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں اور عوام سے ان کا

کوئی واسطہ نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان آمریت کی ایک جدید مثال ہیں جو بھی ان کو حقیقت بتائے یا اصلی چہرہ دکھائے تو یہ اس شخص اور چینل پر پابندی لگا دیتے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ان پر تنقید نہ کرے، کورونا سے متعلق ایک سوال پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کورونا سے ہمیں لڑنا بھی ہے اور ڈرنا بھی ہے کیونکہ اس ضمن میں نہایت سنجیدہ اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے،

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے اگر ہدایت ملی تو حیدرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار سے متعلق جلد قانون سازی کی جائے گی تاکہ انسداد پولیو مہم کو 100فیصد کامیاب بنا کر سندھ سے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے،

انہوں نے کہا کہ میں نے آج یہاں ایک پولیو ورکر کی حیثیت سے شرکت کی ہے اور چاہتا ہوں کہ جس طرح کووڈ 19-سے ہم سب ملکر لڑ ے ، لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا اور اس دوران غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کی اسی طرح ہمیں انسداد پولیو مہم کو بھی کامیاب بنانے میں محنت کرنے کی ضرورت ہے، شرجیل انعام میمن نے کووڈ 19-اور انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے تمام ڈاکٹرز ،

پیرامیڈیکل اسٹاف و دیگر عملے کی کاوشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفر اور ڈاکٹر بسمہ نے انسداد پولیو مہم سے متعلق موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں

323422پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں 54یونین کونسلز میں 1110موبائل ٹیمیں، 118فکسڈ ٹیمیں ، 44ٹرانزٹ پوائنٹس پر مقررہ ٹیمیں ، 83یو سی ایم اوز اور 280ایریا انچارجز مہم میں حصہ لیں گے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کلہوڑو بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…