عمران خان جنرل باجوہ سے ناراض ہیں ، عمران خان اب نجی محفلوں میں بھی ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں ، سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

  منگل‬‮ 3 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  7:00

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نواز شریف کی گزشتہ جلسوں میں تقاریر کے بعد پاکستان کی سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، سابق وزیراعظم کا بیانیہ انتہائی سخت جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ان کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہیں ۔ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ہمارے اداروں کے خلاف منجن بیچ رہی ہے لیکن وہ ان کے

مقاصد کے تحت اچھی طرح سے بک نہیں پارہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی کچھ ناراض نظر آتے ہیں ، کیونکہ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران یہ کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپوزیشن پارٹی رہنمائوں سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے تھی ، یہ بھی سننے میں آیا کہ کہ نجی محفلوں کے میں بھی وزیراعظم عمران خان ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎