بھارت ہماری پاک افواج کے نام سے کانپتا ہے، رافیل ہو یا کچھ اور جذبہ قربانی سے سرشار جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا، چوہدری پرویز الٰہی ن لیگ پر چڑھ دوڑے

31  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیہ کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہماری پاک افواج کے نام سے کانپتا ہے، فروری 2019ء میں ہمارے جوانوں نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے جس پر مودی نے دلبراداشتہ ہو کر کہا تھا کہ ہمارے پاس رافیل ہوتے تو ہم پاکستان کو جواب دیتے، رافیل

ہو یا کچھ اور جذبہ قربانی سے سرشار جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے ملتان سے سابق ایم پی اے رائے منصب علی خان، رائے عارف، چودھری لیاقت جٹ، چودھری صادق اور سابق آزاد ضلع چیئرمین پاکپتن اسلم سکھیرا اور احمد اقتدار کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاستدانوں سمیت کسی کو بھی ملک کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے خلاف بات کرنا زیب نہیں دیتا، ملک کی حفاظت کیلئے فوج کے جوانوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک و قوم کو دنیا میں تنہا کرنے والا ہے اس پر ن لیگ کے کچھ لوگ کام کررہے ہیں۔ رائے منصب علی خان اور اسلم سکھیرا نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی کا ویژن وطن کی محبت سے منسوب ہے، اس ویژن کو ملک کے ہر حصے میں پھیلانے کا عزم لے کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے،میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس پر معافی مانگوں،میں پارلیمنٹ کے نیشنل سکیورٹی کمیشن کی سربراہی کرتا رہا ہوں، میں نے کبھی بھی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے اور نہ دوں گا،

میری بات پر اختلاف ہو سکتا ہے مگر سیاسی بات کو جو رنگ دینے کی کوشش کی گئی اس سے پاکستان کے بیانیے کو فائدہ نہیں ہوا بلکہ اس سلیکٹڈ حکومت نے بھارت میں جو بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی اس کو تقویت دینے کی کوشش کی،افواج پاکستان کو جو میرے بیان سے نتھی کرنے کی کوشش کی یہ پاکستان کی خدمت نہیں تھی، میرا بیان دیکھا جا سکتا ہے، سنا

جا سکتا ہے اس میں اس حکومت کے بارے میں گفتگو کی تھی جس کو غلط انداز میں بھارتی میڈیا کی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے یہاں حکومتی لوگوں نے غلط انداز میں پڑھا جو سراسر پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومٹ کے صدر و جے یو آئی (ف) کے امیر مولانافضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…