کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر پرسن کاشف عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں۔معروف صحافی کی والدہ شہناز عباسی کچھ عرصے سے علیل تھیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی۔
کاشف عباسی کی والدہ کی وفات کے حوالے سے سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دوست کاشف عباسی کی والدہ کی وفات کا سن کر دل دُکھی،کیا بہادر ماں،کیا محبت کرنے والی ماں، اکثر بیماری کی شدت میں انتہائی تکلیف دہ لمحوں میں بھی مسکرا رہی ہوتیں، وہ میری ماں جیسی تھیں، اُن کے ساتھ رات گئے تک بیٹھنا، زمانے بھر کی باتیں کرنا ہمیشہ یاد رہے گا۔ماں جی۔۔لو یو۔ اللہ آپ کو جنت میں جگہ دے۔ سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جمعہ کا دن اور 12 ربیع الاول اس مبارک دن اللہ تعالیٰ نے ایک نیک دل خاتون کو اپنے پاس بلایا ہے اللہ تعالیٰ کاشف عباسی صاحب کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکے تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ سینئر اینکر پرسن معید پیرزادہ نے بھی کاشف عباسی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ کاشف عباسی کی والدہ کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ اللہ پاک اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبرو جمیل عطا کرے۔
دوست کاشف عباسی کی والدہ کی وفات کا سنکر دل دُکھی،کیا بہادرماں،کیا محبت کرنےوالی ماں،اکثربیماری کی شدت میں انتہائی تکلیف دہ لمحوں میں بھی مسکرا رہی ہوتیں،وہ میری ماں جیسی تھیں،اُن کےساتھ رات گئےتک بیٹھنا،زمانےبھر کی باتیں کرنا ہمیشہ یادرہےگا
ماں جی۔۔لو یو
اللہ آپکو جنت میں جگہ دے— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) October 30, 2020
جمعہ کا دن اور 12 ربیع الاول اس مبارک دن اللّٰہ تعالیٰ نے ایک نیک دل خاتون کو اپنے پاس بلایا ہے اللّٰہ تعالیٰ کاشف عباسی صاحب کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکے تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین https://t.co/OnMsJI5FfR
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 30, 2020
We are all sad to hear of the demise of mother of Anchor person Kashif Abassi. May Allah bless her departed soul & give fortitude to all family & loved ones to bear her loss! Amen!
— Moeed Pirzada (@MoeedNj) October 30, 2020