پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایات نامہ جاری

28  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی پروازوں سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے مختص کردہ لیبارٹریز ہی سے ٹیسٹ

کرانا لازمی قرار دے دیاہے۔اس سلسلے میں پی آئی اے نے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ہدایات کے مطابق دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کو شوکت خانم اور آغا خان لیبارٹری سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے، ابوظہبی جانے والے مسافر ایکسل لیب، شفا لیب، ایڈوانس لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں گے۔دوحہ جانے والے مسافروں کو ایکسل لیب، آغا خان لیب اور ڈاکٹر عیسی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایات دی گئی ہیں، جب کہ کویت جانے والے مسافر جیری لیب اور شوکت خانم سے کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔چین جانے والے مسافر ایڈوانس لیب، چلڈرن اسپتال، شفا انٹرنیشنل اسپتال اور معروف انٹرنیشنل اسپتال سے کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔سعودی عرب اور کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے ایکسل لیب، آغا خان لیب، ڈاکٹر عیسی لیبارٹری، شوکت خانم لیبارٹری اور شفا لیب سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی حکام کی جانب سے بھی پاکستانیوں کو نئی ٹریول ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا تھا کہ صرف ان لیبارٹریز کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس قابل قبول ہیں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…