وفاقی اداروں کے افسران نوکریاں چھوڑ دیں یا پھر۔۔۔۔۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا شدید برہمی کا اظہار

28  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کہ سلوگن کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز کابینہ کے اجلاس میں پیش نہ کر نے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور

اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پرسماعت کی ۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ کابینہ کو معاملہ بھجوانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔ چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں کے افسران کو کہیں نوکریاں چھوڑ دیں یا پھر کام کریں ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کہ سلوگن کو استعمال کر نے سے روک دیا تھا،اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو نیا سلوگن جاری کرنے کے لیے معاملہ کابینہ کو بھجوایا تھا ،کونسل کی تجاویز کو کابینہ کے سامنے کیوں نہیں رکھا گیا ؟۔ چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد قاسم خان خان نے کہا کہ حیرت ہے15روز گزرنے کے بعد بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا ۔فاضل عدالت نے کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…