اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی تو سکول بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے والدین کافی پریشان ہیں، وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی صحت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے، اسلام آباد اور دوسری جگہوں پرجس سکول میں
کیس سامنے آئے ہیں وہ بند کر دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ جس سکول میں 2کیسز ہوتے ہیں، ہم اس سکول کو بند کردیتے ہیں،وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمیں بعض جگہوں پرپیغامات ملے کہ اگر کسی سکول میں تین ہزار لوگ ہیں تو وہاں دو تین کورونا میں مبتلا ہوجائیں تو پورا سکول تو بند نہیں کیا جاسکتا؟ انہوں نے والدین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا کی صوتحال خراب ہوئی توسکولوں کو فوری بند کردیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید بارہ مریض چل بسے،847کیسز سامنے آگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روزملک بھرمیں کورونا وائرس کے 31 ہزار 9 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 42 لاکھ 35 ہزار 329 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 847 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،455 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 6 ہزار 727 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 10 ہزار 235 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 586 کی حالت تشویش ناک ہے،3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ
میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 43 ہزار 222 ہو چکی ہے، یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 594 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 467 مریض سامنے آئے ہیں،اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 334 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 923 ہو
چکی ہے،اس سے اموات 1 ہزار 268 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 764 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں،207 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 791 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 148 افراد
اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے 90 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 748 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس وائرس سے 86 مریض وفات پا چکے ہیں۔