منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

10 سال بعد داتا دربار کے تہہ خانے میں کیا چیز کھولی جا رہی ہے؟ زائرین کیلئے خوشخبری

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن نے چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کے ہمراہ داتا دربار اپ لفٹنگ پراجیکٹ کی آن سائٹ کا دورہ کیا اور10سال بعد داتا دربار کی تہہ خانے کی بند پارکنگ

کھولنے دینے کا اعلان کیا، داتا دربار کی تہہ خانے کی پارکنگ 1992 میں بنائی گئی تھی۔ کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کا کہنا تھا کہ 2010 میں سکیورٹی کے پیش نظر پابندی عائد کر دی گئی، دس سال بعد ایجنسیز کی اجازت مل گئی ہے، تہہ خانے میں دو سو گاڑیاں کھڑی ہو سکتی ہیں، داتا دربار کی پارکنگ کھلنے سے ٹریفک مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ داتا دربار پر کام کا آغاز ہو گیا،باقاعدہ سنگ بنیاد کی تقریب بھی ہو گی، پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کئے جا چکے ہیں، داتا دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا خودکار نظام نصب کیا جائیگا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ نئے پراجیکٹ میں زائرین کے سامان کی چیکنگ کیلئے سکینرز بھی لگیں گے، داتا دربار کے سامنے والی سڑک بھی 8 تا 10 فٹ مزید کشادہ ہو گی، داتا دربار اپ لفٹ ڈیزائن پر 4 کروڑ 78لاکھ روپے لاگت آئیگی، داتا دربار میں داخلی راستے پر خصوصی سکیورٹی وال بنے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…