ملک بھر کے تمام نجی سکول و تعلیمی ادارے اس دن سے بند، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

22  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے راولپنڈی کے ایک نجی سکول کے پرنسپل کی محکمہ ایکسائز کی جانب سیگرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پرنسپل کو فوری رہا نہ کیا گیا تو بروز جمعہ

سے ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے احتجاجا بند کر دیے جائیں گے۔ مالک مکان کی جانب سے ٹیکس نہ دینے پر کرایہ دار کی گرفتاری خلاف قانون ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایک نجی سکول پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے جمعرات کوچھاپہ مارا اور چکلالہ سکیم تھری میں قائم نجی سکول کے پرنسپل ڈاکٹر ماجد عباسی گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری بیان میں ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری کھلی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمارت کے مالک نے ٹیکس نہیں دیا تو کرایہ دار رجسٹرڈ سکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیاہے۔مالک مکان نے اگر ٹیکس ادا نہیں کیا تو پرنسپل کا کیا قصور ہے؟. ملک ابرار حسین نے کہا کہ یہ عمل کھلی دہشت گردی اور تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کی کارروائی خلاف قانون ہے۔ ملک ابرار حسین نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر تعلیم اس واقعہ کا نوٹس لیں اور پرنسپل کو رہا کرائیں،اگرپرنسپل کو فوری رہا نہ کیا گیا توجمعہ سے ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے احتجاجا بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…