سکھر (این این آئی) سندھ کے متعدد اضلاع میں کتے کے کاٹے کے بڑھتے واقعات پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل افسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے آوار کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ میونسپل افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق سندھ کے متعدد اضلاع
میں کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر عدالت نے میونسپل افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔میونسپل افسران نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیا ہے، حالیہ دنوں میں کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو کتے کے کاٹنے کے واقعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اورچیف میونسپل سمیت دیگر میونسپل افسران کو ہر ہفتے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔