سندھ پولیس کے افسران کس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، تہلکہ خیز انکشاف

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) گزشتہ روز سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ دو ماہ کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا تھا ، چھٹی پر جانے جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور متعدد ڈی آئی جیز شامل تھے۔ چھٹی کی درخواستیں دینے

والوں میں آئی جی سندھ، 3 ایڈیشنل آئی جی، 25 ڈی آئی جی اور 30 ایس ایس پی شامل تھے۔پولیس افسران کی جانب یہ چھٹی کی درخواست میں یہ لکھا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی معاملے میں پولیس افسران کو بے عزت اور ہراساں کیا گیا، جس کی وجہ سے تمام پولیس افسران کی عزت اچھالی گئی ہے ۔ تاہم اس حوالے سے سینئر وفاقی وزیر نے تنقید کرتے ہوئےردعمل جاری کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ تمام افسران بلاول ہائوس کی مرضی سے چھٹی پر گئے ہوں ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندہ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکئی داماں کی یہ حکائیت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اورسازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔‎دوسری جانب وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھیں۔بدھ کووزیرِ اعلی ہاؤس کراچی میں وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات کی۔ملاقات میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز شریک ہوئے۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ پولیس کی صوبے میں امن امان کی بحالی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے

جان کا نذرانہ پیش کر کے صوبے، خاص طور پر کراچی میں امن بحال کیا، سندھ پولیس نے بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات میں اہم مجرموں کو گرفتار کیا۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ میں پولیس کی خدمات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں، سندھ حکومت ہر مشکل گھڑی میں اپنی پولیس کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی صورت ڈی مورلائیزڈ نہیں ہونے دیں گے،

پولیس افسران بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھیں، سندھ حکومت پولیس کے باقی معاملات کو خود دیکھے گی۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہاکہ حکومت سندھ نے پولیس کو ہمیشہ آزادانہ کام کرنے کی ہدایت کی ہے، سندھ پولیس آزادنہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنا کام جاری رکھے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گلشن اقبال میں دھماکے اورجرائم کی تعداد بڑھنے پر تشویش ہے، چاہتاہوں افسران پیشہ ورانہ صلاحیتیں عوام کے تحفظ کیلئے استعمال کریں۔اس موقع پر اعلی پولیس افسران نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کا ہر مرحلے پر پولیس کی رہنمائی کرنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔پولیس افسران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے رہیں گے۔اجلاس میں آئی جی سندھ نے گلشن اقبال دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی سندھ سے شیئر کی۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…