یہ پاکستانی افراد تیار ی کر لیں ،کن افراد کوکویت بھیجا جائے گا ، حکومت کا شاندار اعلان

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ جمعرات کو کویت روانہ ہونے والی پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گی۔ بدھ کو معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت کے سفیر عبدالرحمن کے ہمراہ کویت روانہ ہونے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ (آج) جمعرات کو کویت روانہ ہونے والی

پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گی۔ زلفی بخاری نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں مزید دو سو افراد کویت جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کویت ایک ہزار سے زائد پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کویت کو افرادی قوت کی برآمد کی بحالی پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ دس سالوں میں کوئی بھی ہنر مند فرد خلیجی ممالک نہیں بھیجا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسز سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے سرانجام دے کر ملک کے سفیروں کی حیثیت سے کام کریں۔ زلفی بخاری نے کہاکہ آپ کویت میں ملازمت کے خواہشمند دوسرے پاکستانیوں کے لیے راہ ہموار کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک کو ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سفیر عبد الرحمن نے کہاکہ کرونا وائرس کے مشکل وقت میں کویت کو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کویت میں قیام کے دوران تمام پاکستانی ہنر مند افراد کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…