سیالکوٹ(این این آئی) یونیسف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں 1کروڑ سے زائد لڑکیاں ہیں ،جن کی عمر 20 سے 35 سال تک کی ہے،شادیوں کے انتظار میں ہے۔ان میں سے 10 لاکھ لڑکیوں کی شادی کی عمر گزر چکی ہے۔تنہا رہ جانے والی، بیوائیں جن کی عمریں 30 سے 45 سال کی ہیں۔وہ بھی تقریبا 60 لاکھ کے تعداد میں موجود ہے ہیں.
اس کا مطلب یہ کہ یہ وہ بیوائیں ہیں جن کی دوسری شادی ناممکن ہے۔ایک جانب لوگوں کو اپنی بیٹیوں کو شادی کرنے کے لئے رشتے نہیں ملتے اگر رشتہ مل جائے اور شوہر بیوی میں چھوٹی بات پر ناچاقی پیدا ہو جائے تو بیوی فوری طور پر فیملی عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کر کے طلاق حاصل کر لیتی ہے اور روزانہ 25 سے 30 تنسیخ نکاح کے دعوی دائر ہو رہے ہیں۔