اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

“کیپٹن صفدر نے جو کیا وہ کیسے باعث شرم ہے؟ روزہ رسول ؐپر لوگ نعرے تو کیا گالیاں بھی دے دیتے ہیں، سعودی حکومت نے تو کبھی ایکشن نہیں لیا “، رانا ثنا ء اللہ حکومت پر برس پڑے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر نے جو مزار قائد پر کیا وہ کیسے غلط ہے ؟ بانی قائد کا احترام ہمیں اپنے آپ سے زیادہ ہے ، لیکن کیا حرم شریف اور روضہ رسولؐ کا احترام کم ہے ، وہاں پر لوگ نعرے لگاتے ۔اپنے مخالف لیڈروں کو گالیاں تک دیتے ہیں جس کا شرف پی ٹی آئی کو

حاصل ہے آن ریکارڈ ہےسعودی حکومت نے تو کبھی ایسے لوگوں کیخلاف نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ایسے لوگوں کیخلاف ایکشن لیا جیسا انہوں نے گزشتہ روز کیا ہے ۔دریں اثنا رانا ثنا اللہ نے ہم نے حمایت نہیں کی حکومت نے اگست 2019میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تھی ، آپ مجھے ثابت کر دیں کہ حکومت نے توسیع معاملے میں کسی بھی اپوزیشن جماعت سے نہیں پوچھا ۔ جب حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تو کسی اپوزیشن جماعت نے اس کے اوپر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک محب وطن سپریم کورٹ چلا گیا ، جب سپریم کورٹ نے حکومتی آڈر کا جائزہ لیا تویہ ہیں ہی اتنے نااہل اور نالائق کیونکہ انہوں نے پہلے کیبنٹ سے منظور ی لے لی تھی ، اس کے بعد وزیراعظم نے ایڈوائس صدر پاکستان کو کرنی تھی اور پھر صدر مملکت نوٹیفکیشن دینا تھا ، انہوں نے یہ کیا کہ نوٹیفکیشن پہلے کر دیا ، ایڈوائس بعد میں بھیج دی اور پھر اسے کیبنٹ میں لے کر گئے ۔ سپریم کورٹ نےجب اس ساری صورتحال کا جائز ہ لیا تو پتہ چلا اس کے اوپر تو کوئی لاء ہی نہیں ، جب لاء نہیں تھا تو سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کوکہا کہ اس کے اوپر قانون بنائیں ، پھر پارلیمنٹ میں لاء بنا ہم نے ووٹ اسے دیا ، اور آرمی چیف کی توسیع وزیراعظم نے دی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…