لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقہ گلبرگ میں گزشتہ روز حفیظ سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے تاجروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا، ایک دن بعد ہی لاہور کی ایک اور بڑی مارکیٹ پاکستان کلاتھ مارکیٹ میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلوں نے پاکستان کلاتھ اور
اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا، گزشتہ روز کی تباہی کی وجہ سے ان دونوں مارکیٹ کے تاجر شدید خوف کا شکار ہو گئے، تاجروں نے آگ بجھانے میں خود بھی کوشش کی اور ریسکیو کی ٹیموں کو بھی اطلاع دی گئی جس سے انہوں نے آگ پر قابو پا لیا۔