راولپنڈی(این این آئی) ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔راولپنڈی کی سبزی منڈی میں ادرک 600 روپے، آلو اور پیاز 80 روپے اور لہسن 250 روپے کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ بھنڈی، توری، بینگن، شملہ مرچ، کدو اور ٹینڈے سبھی نے سنچری مکمل کرلی ہے۔شہریوں نے کہا کہ مہنگائی
بہت زیادہ ہے، گزارا نہیں ہورہا سبزیاں اور پھل بہت مہنگے ہیں۔ وزیر اعظم مہنگائی کا نوٹس لیں، حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی نے جینا دوبھر کردیا ہے۔دکانداروں کے مطابق مجسٹریٹ ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی ختم کرنی ہے تو منڈی میں موجود آڑھتیوں کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کرنی ہوگی۔