ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلاول بھٹو پتہ نہیں آکسفورڈ میں کیا پڑھتے رہے کہ انہیں  پاکستانی تاریخ کا معلوم ہی نہیں ہے، شہبازگل کی تنقید

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل 11 جماعتوں کے پیچھے ہندوستان ہے، عوام اپوزیشن کی باتوں میں نہیں آئیں گے،بلاول بھٹو پتہ نہیں آکسفورڈ میں کیا پڑھتے رہے کہ انہیں پاکستانی تاریخ کا معلوم ہی نہیں ہے،

پیٹرولیم ڈویژن نے ماضی میں خرم دستگیر کو پیٹرول پمپ کیلئے جعلی این او سی دیا تھا، خرم دستگیر آپ نے جو لوٹ مار کی ہے اس کا حساب لیا جائے گا ۔ اتوار کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے لوگوں نے گوجرانوالہ میں سرکس دیکھا جس میں اپنا مال بچانے کیلئے نامناسب باتیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پتہ نہیں آکسفورڈ میں کیا پڑھتے رہے کہ انہیں پاکستانی تاریخ کا معلوم ہی نہیں ہے، عوام اپوزیشن کی باتوں میں نہیں آئے گی۔شہباز گل نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ماضی میں خرم دستگیر کو پیٹرول پمپ کیلئے جعلی این او سی دیا تھا، خرم دستگیر آپ نے جو لوٹ مار کی ہے آپ سے اس کا حساب لیا جائے گا۔ جعلی این او سی میں نمبر ہائی وے کا ہے جو کسی کو جاری نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر کے والد نے چڑیا گھر کی زمین بھی اپنوں کو دلائی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف آپ کے بھائی نے بھی نوکروں کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری آرمی ہے تو ہم ہیں۔ پاک فوج شہادتیں دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت یہی چاہتا ہے کہ افواج پاکستان کو نشانہ بنایا جائے۔نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ لوگ آپ کے لندن میں تیار کردہ ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے اور ہمیں نہیں معلوم تھا کہ لندن میں بیٹھے نواز شریف اتنے بزدل ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کا پیسہ لوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اخباروں میں نواز شریف کی ہیڈلائنز لگ رہی ہیں، اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتیں اپنے مفاد کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں اور ان 11 جماعتوں کے پیچھے ہندوستان ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…