جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف ایسے بولے لگا مودی کی روح بول رہی ہے، نواز شریف کی تقریر پر چوہدری پرویز الٰہی بھی بول پڑے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب ایمرجنسی سروسز کے16 سال مکمل ہونے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے نواز شریف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے خلاف ایسے بولتے ہیں جیسے نوازشریف میں مودی کی روح آ گئی ہو، نواز شریف صاحب یہ یاد رکھیں آج جو جمہوریت نظر آرہی ہے

وہ جنرل باجوہ اور تمام اداروں کی کاوشوں سے ہے، ملکی کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے، مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں جو بھی ادارے بنائے ان کی مضبوطی کیلئے قانون سازی کی تا کہ بعد میں آنے والی حکومتیں اداروں کو نقصان نہ پہنچا سکیں یہی وجہ ہے کہ ریسکیو سروس اور ریسکیورز سے میرا تعلق سیاست کا نہیں بلکہ دل کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 16سال پہلے مجھے بھی ایک ایسی ہی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا جس پر میں نے بے بسی محسوس کی اور سوچا کہ پاکستان میں ایسی سروس بناؤ ں جو سیاست سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کرے، جو بیج ریسکیو 1122 کی صورت میں انسانی خدمت کا میں نے اکتوبر 2004 میں بویا تھا آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے اور اس کے سائے سے نہ صرف پنجاب بلکہ دوسرے صوبے بھی مستفید ہورہے ہیں، آج پنجاب ایمرجنسی سروسز کے 16 ویں یوم تاسیس پر میں ڈاکٹر رضوان نصیر اور انکی پوری ٹیم کوتہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروسز میری فیملی کی مانند ہے، میں بخوبی آگاہ ہوں ان تمام چیلنجز سے جو ریسکیو سروس کی مینجمنٹ اور

ریسکیورز کو درپیش ہیں سروس کی کامیابی کے بعد ہم نے تمام بڑے شہروں تک اس کا دائرہ کار وسیع کر دیااس سروس کو قائم رکھنے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ کی منظوری پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر کروائی، یہ ساری وہ کوششیں تھیں جس کی وجہ سے آنے والی حکومت اس سروس کو ختم نہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیوکی تاریخ گواہ ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے

ریسکیو سروس نے حادثات و سانحات میں بروقت مدد سے عوام میں احساس تحفظ فراہم کیا اور آج اگر کسی کو کوئی ایمرجنسی ہوتی ہے تو وہ کسی تعلق یا واسطے سے پہلے 1122ایمرجنسی نمبر پر کال کرتا ہے اور ریسکیو سروس بلا تعصب ہر شہری کو ایمرجنسی سروسز فراہم کررہی ہے، میں جب بھی ریسکیو1122 کو لوگوں کی خدمت کرتے دیکھتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کا ہزار بار شکر

ادا کرتا ہوں کہ یہ کام اللہ نے مجھ سے کروایا۔ انہوں نے کہا کہ جو اکیڈمی ہم نے پنجاب کے ریسکیورز کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے بنائی تھی اس میں نہ صرف ملک بھر کے 19ہزار سے زائد ایمرجنسی پروفیشنلز کو تربیت دی گئی بلکہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی پاکستان ریسکیو ٹیم نے اقوام متحدہ سے جنوبی ایشیاء کی پہلی سرٹیفائیڈ ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا جو

ہر پاکستانی کیلئے اعزاز ہے اور پاکستان کا فخر ہے، پاکستان ریسکیو ٹیم اور ہر ایک ممبر کواقوام متحدہ سے سرٹیفکیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ریسکیوسروس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اسپیشل کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تمام ریسکیورز

کو سروس سٹرکچر بھی دیا جا رہا ہے اور دیگر معاملات جو ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی میں رکاوٹ بن رہے ہیں ان کو قانون سازی کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں چودھری پرویزالٰہی نے ریسکیو صلاحیتوں اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…