ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

3 کلومیٹر میں 4 ڈرائیور تبدیل، کیپٹن صفدر کو مریم کی گاڑی کی ڈرائیونگ کیوں چھوڑنا پڑی؟

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جاتی امراء سے روانگی کے بعد تین کلو میٹر کے فاصلے کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر چار تبدیلیاں ہوئیں۔ مریم نواز کی جاتی امراء سے روانگی کے وقت ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ڈرائیونگ

سیٹ سنبھالی۔ کچھ دور جا کر رش بڑھنے پر مریم نواز کی مشاورت سے کیپٹن (ر) صفدر گاڑی سے نیچے اتر گئے اور راستہ کلیئر کرانے کے لئے آگے چلے گئے جبکہ ڈرائیونگ سیٹ ان کے ترجمان محمد زبیر نے سنبھال لی۔ تھوڑے فاصلے کے بعد محمد زبیر کی جگہ شریف خاندان کے ذاتی ڈرائیور نے یہ ذمہ داری سنبھالی لیکن اڈا پلاٹ پہنچ کر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے دوبارہ آکر گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ گاڑی چلانا نہیں بلکہ گاڑی کو پنڈال تک پہنچانا زیادہ اہم ہے۔ جتنا رش ہے ایسا لگتا ہے کہ صبح کی نماز داتا صاحب ہی پڑھیں گے۔ میری تو خواہش ہے کہ مجھے ہیلی کاپٹر مل جائے اور میں ”چیئر پرسن“ مریم نواز کو اڑا کر گوجرانوالہ پہنچا دو۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ”تواڈا وقت پورا ہو گیا“، انا للہ و انا علیہ راجعون۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جاتی امراء رائے ونڈ سے روانگی سے قبل خصوصی دعا کرائی گئی۔ مریم نواز نے دیگر کے ہمراہ اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز، اپنے دادا میاں محمد شریف اور چچا عباس ریف کی قبروں پرفاتحہ خوانی بھی کی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…