بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں ٹوٹل کتنی کرسیاں لگائی ‎گئی ہیں ؟ حیران کن انکشاف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن جماعتوں کا پاور شو ، گوجرانوالہ میں تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے 10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ، جبکہ کہا گیا ہے کہ سیاسی ورکرز کو قائل کرنے کیلئے ایک ہفتے تک

انتھک کوششیں کی گئیں ہیں ۔ پی ڈی ایم جلسے کیلئے سیکیورٹی پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔گوجرانوالہ جلسے کے موقع پر 3 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ سیکیورٹی کو 3 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے نجی 500 سیکیورٹی اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اسٹیڈیم میں 7 داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات رہے گی۔دوسری جانب فاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ سٹیڈیم بھرنا تھا ، لیکن ان کی طرف سے آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا گیا ، جہاں پہلے ہی اس کی گنجائش 30 ہزار تھی جو اب 20 ہزار رہ گئی۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اپوزیشن کی اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں ، یہ عمران خان ہی تھا جس نے مینار پاکستان کا گرانڈ بھی بھر دیا تھا جب کہ ان سب سے مل کربھی اس کا آدھا نہیں ہونا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…