منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ماضی میں ڈالر کو سستا رکھ کر انگور سے لے کر ٹوتھ پیسٹ تک باہر سے منگوائے گئے ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اہم انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ڈالر کو سستا رکھ کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا،ہم ٹیکس کلیکشن میں بہتری لائے اور کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کو کم کیا۔جمعرات کے روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہمیں معاشی مشکلات وراثت میں ملی ہیں تاہم اب معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس مجبوری کے تحت گئے اور اس بات سے بھی انکار نہیں کہ معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے۔ ہم نے 5 ہزار ارب روپے قرض کی صورت میں واپس کرنے تھے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں ڈالر کو جان بوجھ کر سستا رکھا گیا جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو نقصان ہوا۔ ڈالر سستا ہوا تو ہمارے ملک میں انگور سے لے کر ٹوتھ پیسٹ تک باہر سے منگوانا شروع ہوئے۔ ماضی میں ڈالر سستا کر کے اس کا فائدہ دوسرے ممالک کو پہنچایا گیا ہم نے سرمایہ کاری سے لے کر صنعتی زون تک مختلف مواقعوں میں نجی شعبے کو ترجیح دی اور حکومتی اخراجات کو محدود کیا گیا جبکہ ہم نے مختلف اشیا پر ٹیکس کو بھی ختم کیا ہماری معاشی پالیسیوں کی تعریف کی گئی ہے ہم ٹیکس کلیکشن میں بہتری لائے اور کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کو بھی کم کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…