بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت مسلسل 2 سال یہ نعرہ لگا رہی ہے سب ‘پھڑے جان گے، اب پتہ چلا ہے کہ وہ خود ‘پھڑی گئی ہے، محمد زبیر نےلاہور آتے ہی کیا کہا؟لیکن انہیں گرفتار کرنے کیلئے کوئی کیوں تیار نہیں ، حکومت بغاوت مقدمے کیا سوچ رہی ہے ؟ سینئر صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگاررئوف کلاسرا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔احتساب کے ادارے کی رٹ اس وقت کمزور نظر آئی جب مریم نواز نے لاہور دفتر پر دھاوا بولا اور انہیں گرفتار نہ کیا جا سکا۔ مولانا فضل الرحمن نے دھمکی دی تو بھی قدم پیچھے ہٹا لئے گئے۔

کیپٹن صفدر کو نوٹس بھیجا گیا تو بھی ککھ نہ ہلا۔ خواجہ آصف کا بھی بال بیکا نہ ہوا۔ یوں جو چھوٹا موٹا ڈر تھا وہ بھی ختم ہو گیا۔جو حکومت مسلسل دو سال سے یہ نعرہ لگا رہی تھی کہ سب ‘پھڑے جان گے، اب پتہ چلا ہے کہ وہ خود ‘پھڑی‘ گئی ہے۔ ایک طرف نظمِ احتساب مریم نواز، خواجہ آصف، کیپٹن صفدر اور مولانا فضل الرحمن سے گھبرا گیا ہے تو دوسری جانب لاہور پولیس کو محمد زبیر نے کراچی سے لاہور آکر آگے لگایا ہوا ہے۔ ملزمان پولیس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور پولیس اپنی پتلونیں سنبھال کر دوڑ لگا رہی ہے۔ میری تو ہنسی نہیں رک رہی کہ جس حکمران جماعت کے لیڈر، وزرا اور ترجمان دن رات بڑھکیں مارتے تھے کہ ‘سب پھڑے جان‘ گے، اب پتہ چلا ہے وہ بے چارے خود پھڑے گئے ہیں۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ بغاوت کے مقدمے کا کیا کریں۔ حکومت کے برے دن دیکھنے ہوں تو وہ منظر دیکھ لیں کہ محمد زبیر جیسا بندہ کراچی سے آکر لاہور تھانے کے سامنے بھڑکیں مار رہا ہے:اوئے مینوں پھڑ لو‘‘ اور کوئی پھڑنے کو تیار نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…