جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 77نئے کیس سامنے آئے ہیں اور24گھنٹے میں کوروناکا1مریض جاں بحق ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 77نئے کیس سامنے آئے ہیں اور24گھنٹے میں کوروناکا1مریض جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 96945ہے اور کورونا کے ایکٹو کیسوں کی

تعداد1561ہے۔انہوں نے کہا کہ24گھنٹے میں 11082 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اورمجموعی طورپراب تک1374480ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔پنجاب میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 21ہے اوراب تک 2258مریض کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے 12دنوں میں مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح بھر پور تعاون ضروری ہے۔انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر بزنس مقامات اورتعلیمی اداروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائیاں ہورہی ہیں۔اب تک 20تعلیمی اداروں اور11بزنس مقامات کو بند کیاگیا ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کیا جائے اورسماجی فاصلے برقراررکھے جائیں۔‎

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…