پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کیلئے زبردست سہولت فراہم کردی  6نئے کورسز کابھی اجرائ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے طلبہ کو انکی دہلیز پر تعلیم دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے  اس ضمن میں یونیورسٹی نے حال ہی میں میٹرک  ایف اے اور بی اے پروگراموں کی ت

مام درسی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرکے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے تمام متعلقہ طلباء کو ان کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔ طلبہ اپنی کتابیں ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر کتابوں والی آپشن سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر یونیورسٹی دوسرے پروگراموں کی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرنے پر بھی کام کررہی ہے۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی اپنے طلبہ کو کتابوں کی ہارڈ کاپیز(Hard Copies)بھی بذریعہ ڈاک ان کے گھروں کو ارسال کررہی ہے۔ ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کو ویب سائٹ پر کتب دستیاب کرانا یونیورسٹی کا ایک اور بڑا کارنامہ ہے اور اس اقدام سے طلبہ کی جانب سے کتب نہ ملنے کی شکایات کا خاتمہ ہوگا۔وائس چانسلر نے تدریسی امور کو مینول سے آٹومیشن پر منتقلی )ڈیجیٹلائزیشن(کو پہلی ترجیح رکھی ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو تیز رفتار بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا  امور میں شفافیت اور تعلیمی معیار میں اضافہ کرنا ہے۔علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2020ء سے یونیورسٹی کے شعبہ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم نے چھ ماہ دورانیہ کے شارٹ کورسسز کا اجراء کردیا ہے۔ یہ کورسسز لٹریسی ۔نان فارمل ایجوکیشن۔ زندگی کی مہارتیں۔تدریسی معاونات کا استعمال اور امتحان/جائزہ کی مہارتوں پر مبنی ہیں۔اس کے علاوہ الائٹ کے تعاون سے گلگت اور سکردو میں ٹیلرنگ اور مستری کے کام کی مہارتوں پر مبنی کورسسز کا اجراء بھی کردیا گیا ہے۔یہ تمام کورسسز وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی دلچسپی کا مظہر ہیں۔چئیرمین  غیر رسمی تعلیم  ڈاکٹر محمد اجمل نے کہا ہے کہ یہ کورسسز آن لائن پڑھائے جائیں گے اور ان کی کتب بھی آن لائن دستیاب ہیں ۔کورسسز کی تفصیل  پراسپکٹس  داخلہ فارم اور دیگر معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر موجود ہیں۔ داخلے کی آخری تاریخ 15۔اکتوبر مقرر ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…