پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

میرے بیوی بچے بھوکے نہ مریں بس یہ دیکھ لینا، کورونا کے دوران قرضوں سے پریشان تاجر کا اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے قبل آڈیو پیغام

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں کورونا کے دوران قرضوں سے پریشان تاجر نے مبینہ طور پراپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کورونا کے دوران قرضوں سے پریشان تاجر نے اپنی زندگی کا

خاتمہ کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے تاجر پر 70 کروڑ روپے مارکیٹ کا قرضہ تھا۔ذرائع کے مطابق تاجر نے مرنے سے قبل اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ دل برداشتہ ہوں، میرے لیے کسی نے بہت مسائل پیدا کردئیے ہیں، میرے بیوی بچے بھوکیں نہ مریں بس یہ دیکھ لینا۔متوفی کا آڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میری 7 سے 8 انشورنس پالیسیاں بھی ہیں، لوگوں سے پیسے لینے ہیں اور دینے بھی ہیں سب سے میری طرف سے معافی مانگ لینا۔تاجر نے کہاکہ میں نے کسی کو کچھ کہہ دیا ہو تو اس پر معافی مانگتا ہوں، میں بہت دلبرداشتہ ہوگیا ہوں، میرے لیے جس نے مسائل بھی پیدا کیے اللہ اس کا بھی بھلا کرے۔تاجر کی موت سے چند لمحے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا گیا کہ تاجر گاڑی سے گھر تک آیا، فون پر بات کرتے ہوئے گھر میں گیا اور گھر میں جانے کے کچھ دیر بعد اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…