پلان 2کے تحت شیخ رشید کے کچھ چھپے ’’رشتہ‘‘ داروں کے تعارف عام کی زحمت بھی اٹھائی جاسکتی ہے، اگر یہ کام نہ کیا گیا تو لال حویلی کا رخ بھی کیا جا سکتا ہے، حافظ حسین احمد کا دعویٰ

30  ستمبر‬‮  2020

کوئٹہ (آ ن لائن ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے میڈیا میں جے یو آئی کو دئیے جانے والے چیلنج کو ہماری جانب سے تین بارقبول ہے، قبول ہے، قبول ہے ،کہنے اورجوابی چیلنج دینے پر شیخ چلی میڈیا کے میدان سے تو بھاگ گئے ہیں، اس کے بعد اب ہم پلان 2 ترتیب دے رہے ہیں۔ وہ بدھ

کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو اور میڈیاکے سو الات کے جوابات دے رہے تھے۔ اس موقع پر جے ویو آئی سکھر کے نائب امیر آغا محمد ہارون شاہ، ضلع سکھر کے سابق سالارابو جنید چوہان، سکھر جمعیت کے رہنما حکیم عبدالرحمن، سید خضر آغا، حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید اپنی ہرزہ سرائی پر مولانا فضل الرحمن اور عوام سے معافی نہیں مانگتے، تو اس کے لیے شیخ رشید کو ’’ تو مان یا نہ مان میں تیرا مہمان‘‘ کے مصداق نہ صرف جے یو آئی بلکہ دیگر مذہبی رہنماوں کی میزبانی کاشرف بھی بخشا جاسکتا ہے بلکہ کم از کم ایک مبینہ ’’؟ ‘‘ کے حوالے سے ’’شیخ رشید‘‘ کے کچھ چھپے’’ رشتہ‘‘ داروں کے تعارف عام (رونمائی) کی زحمت بھی اٹھائی جاسکتی ہے ،بھلے اس انوکھے اور پنڈی کے عوام کے دلچسپ معلوماتی ’’ ایونٹ‘‘ کے نظارہ کے لیے ’’اُن‘‘ کو جن کے شیخ رشید ’’ناجائز ترجمان بنے ہوئے ہیں ‘‘ چند مزید ٹیلی فون ہی کردیں، شاید رحم کھا کر وہ ’’کال اٹینڈ‘‘ کرہی لیں، جے یو آئی کے ترجمان کا کہناتھا کہ انشاء اللہ تعالی11اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک کا آغاز کوئٹہ کے جلسہ عام سے ہوگا اور جب پنڈی کا رخ کیا جائیگاتو اکابرین کی اجازت سے شیخ رشید پہلی ’’سیاسی بارات‘‘ کے ساتھ لال حویلی کی یاترا کی جاسکتی ہے بشرطیکہ شیخ رشید ، مولانا دفضل الرحمن

اورعوام سے معذرت اور معافی نہیں مانگتے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…