سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)غیر قانونی طور پر سرحد کراس کرکے سیالکوٹ آنے والا بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق بھارت کے ضلع گرداس پور سے ہے۔اسے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا، بھارتی شہری ہریندر سنگھ ولد کشمیر سنگھ سکنہ ساکن کامل پور ضلع گرداس پور کا رہنے
والا ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ ہریندر سنگھ کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ پولیس نے فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے، ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ کچھ عرصے میں 2 بھارتی جاسوس پکڑے جا چکے ہیں۔