منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

“سی پیک کا نقشہ مولانا فضل الرحمان نے بنایا تھا چین کو سی پیک کا راستہ دکھانے والا مولانا فضل الرحمان تھا۔۔۔جے یوآئی (ف) کے رہنما کا حیران کن دعویٰ‎‎

datetime 28  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )2008ء میں مولانا فضل الرحمان نے دس رکنی وفد کیساتھ چین کا دورہ کیا ،انہوں نے چین کو پیشکش کی ہماری اور آپ کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنماراشد محمود سومرو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے ۔

جے یو آئی ف کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ چین دورہ کے دورے کے دوران مولانا فضل الرحمان نے چین سے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے اور ہمالیہ سے بلند ہے ، سمندر سے گہری ، شہد سے میٹھی ہے کیونکہ ہم اپنی دوستی کو اقتصادی دوستی میں تبدیل کریں ، کیوں نہ ہم امریکا کی غلامی سے نکل کر اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کیلئے تجارت کے نئے ذرائع تلاش کریں ۔ چینی حکام نے مولانا فضل الرحمان کو کہا ہے کہ اس کیلئے کیا صورتحال ہو گی کیا طریقہ کار ہو گا ۔ راشد محمود سومرو نے دعویٰ ہے کہ سی پیک کا نقشہ بنانے والا ،چین کو سی پیک کا راستہ دکھانے والا ، ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر ایک ایک رُوٹ، سڑک اور راستے کی نشاندہی کرنیوالانہ تو نواز شریف تھا، نہ آصف علی زرداری تھا اور نہ ہی چیف آف آرمی سٹاف تھابلکہ وہ میرا اور آپ کا قائد مولانا فضل الرحمان تھا ۔ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے کھل کر کلاس لیننا شروع کر دی ایک صارف کا کہنا تھا کہ خبردار اگر کسی نے مذاق اڑایا مولانا نے سی پیک کا نقشہ ہیلی کاپٹر پے بیٹھ کے بنایا تھا۔ جبکہ ایک صارف شاہد خان نے لکھا کہ اے لو جی۔۔مولانا فضل الرحمن تو بہت ذہین نکلے۔۔۔ چین تک کو تجارت تک سکھا دی۔۔سی پیک بھی مولانا نے بنوایا ۔۔۔اب چین فضل الرحمن کی منت کر رہا کہ پلیز یہاں کی شہریت لو۔۔۔تاکہ ہم چاند تک آپ پر چڑھ کر جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…