اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ طلال چوہدری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور ا نہیں وہاں کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔دوسری طرف پولیس ن لیگی خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ
کا بیان لینے کے لئے فیصل آباد ان کی رہائش گاہ پہنچی تو وہ بھی اپنے گھر میں موجود نہ تھیں ، پولیس حکام کے مطابق عائشہ رجب اسلام آباد میں ہیں، وہاں جا کر یا فون پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے،طلال چوہدری کے معاملے پر جماعت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔اس معاملے پرن لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائیگی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے ۔